سی سی پی نے میپل لیف سیمنٹ کو فیصل بینک میں حصص کے حصول کی منظوری دیدی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )کمپٹیشن کمیشن نے ایکٹ 2010 کے تحت جائزہ لینے کے بعد میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کی جانب سے ۔۔
فیصل بینک لمیٹڈ کے حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے ۔یہ حصص پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اوپن مارکیٹ کے ذریعے سال 2025 کے دوران مختلف مراحل میں خریدے گئے ، جو میپل لیف سیمنٹ کی بینکاری شعبے میں سرمایہ کاری کا حصہ ہیں۔ایک معاملے میں حصص کی خریداری کمیشن کی پیشگی منظوری سے قبل مکمل کی گئی تھی جس پر سی سی پی نے جائزہ لینے کے بعد ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دے دی، تاہم خریدار کو آئندہ مرجر کنٹرول قوانین کے تحت پیشگی منظوری کے تقاضوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔