میٹر ک امتحانات ،فول پروف سکیورٹی ،بائیو میٹر ک حاضری

 میٹر ک امتحانات ،فول پروف سکیورٹی ،بائیو میٹر ک حاضری

تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے میٹرک سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لیے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں جن کے تحت امتحانی مراکز میں جدید مانیٹرنگ نظام نافذ کیا جائے گا۔ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ امتحانات کے دوران قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں