بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) رورل سب ڈویژن تلہ گنگ کی ٹاسک فورس نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔
گاؤں رحمان آباد میں ڈائریکٹ کنکشن کے ذریعے بجلی چوری کرنے والا صارف رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ٹاسک فورس ٹیم نے محمد زبیر اور خاور عثمان کی نگرانی میں کارروائی کی، جس کے دوران صارف کو بجلی کے مین لائن سے براہِ راست کنکشن لے کر بجلی استعمال کرتے ہوئے موقع پر پکڑا گیا۔