شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،آئی جی اسلام آباد
پولیس کسی بھی صورتحال میں فوری ردِعمل کے لیے تیار رہے ،سکیورٹی کا جائزہ
اسلام آباد(این این آئی)آئی جی سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کے تحفظ کیلئے جاری حکمت عملی اور اقدامات پر بات کرتے ہوئے تمام آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ وسائل اور اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں استعمال کیے جائیں اور کسی بھی صورتحال میں فوری ردِعمل کے لیے تیار رہیں۔ آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کے تحفظ کے لئے جاری حکمتِ عملی اور اقدامات پر تفصیلاً بات کرتے ہوئے تمام آفیسرز کو ہدایت کی کہ موجودہ وسائل اور اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں استعمال کیے جائیں اور کسی بھی صورتحال میں فوری ردِعمل کے لیے تیار رہیں۔دریں اثناء آئی جی نے سائیں بوٹا دربار اور علی مسجد جی سیون ٹو میں جلوس کی ڈیوٹی کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو شہریوں کی حفاظت اور سکیورٹی کے حوالے سے تمام اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔