راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی دو اساتذہ نے بہترین محققین میں جگہ بنا لی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی دو اساتذہ نے دنیا بھر کے بہترین محققین میں اپنی جگہ بنا کر ملک اور۔۔
یونیورسٹی کا نام روشن کر دیا ہے۔ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی شعبہ نباتیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بینظیر احسن عباسی اور شعبہ کمپیوٹر سائنسز کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جویریہ امین کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسویئر کی جانب سے مرتب کردہ 2024کی عالمی فہرست میں ٹاپ دو فیصد سائنسدانوں میں شامل ہونے پر ہائیر ایجوکیشن پاکستان کی منعقدہ تقریب میں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔