اسلام آباد، 5اشتہاریوں سمیت 13جرائم پیشہ افراد گرفتار
سنگجانی، انڈسٹریل ایریا، کھنہ، سہالہ، ہمک، نیلور اور بنی گالہ میں کارروائیاںملزموں سے 2,334گرام چرس، 380گرام ہیروئن، پانچ پستول، ایمونیشن برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 5اشتہاریوں سمیت 13جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں سنگجانی، انڈسٹریل ایریا، کھنہ، سہالہ، ہمک، نیلور اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے 8ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2,334 گرام چرس، 380گرام ہیروئن اور مختلف بور کے 5پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پانچ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔