امن و امان کا قیام ،راولپنڈی پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ

امن و امان کا قیام ،راولپنڈی پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ

مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر مرکزی علاقوں اور اہم شاہراہوں سے گزرا

راولپنڈی (اے پی پی) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے اظہار کے لیے راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کی جبکہ اس موقع پر ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے شرکت کی۔فلیگ مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف مرکزی علاقوں اور اہم شاہراہوں سے گزرا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں