ٹک ٹاک کا شوقین نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاںبحق
30سالہ حسنین کباڑ کا کام کرتا، پشاور سے لاہور جا رہا تھا، لاش ہسپتال منتقل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی ، تھانہ مندرہ کے علاقے میں 30سالہ حسنین ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی کباڑ کا کام کرتا تھا اور وہ پشاور سے لاہور جارہا تھا ، متوفی کا تعلق شیخوپورہ سے تھا اور اسکے والدین لاہور میں مقیم ہیں۔لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔