پاکستان اور کے ایف ڈبلیو کے مابین 18ملین یورو کا معاہدہ

 پاکستان اور کے ایف ڈبلیو کے مابین  18ملین یورو کا معاہدہ

معاہدے کے تحت شمالی علاقوں میں ہائیڈرو پاور اور قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دیا جائیگا

اسلام آباد (اے پی پی) سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن حمیر کریم اور جرمن کے سرکاری ترقیاتی بینک (کے ایف ڈبلیو) کے کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبی نے گرانٹ معاونت کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاہدے کے تحت کے ایف ڈبلیو حکومتِ پاکستان کو 18ملین یورو کی گرانٹ فراہم کرے گا تاکہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہائیڈرو پاور اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کو ممکن بنایا جا سکے ۔ یہ گرانٹ فنڈنگ شمالی علاقوں میں وافر آبی وسائل کے مؤثر استعمال کے ذریعے صاف اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی میں مدد دے گی، جس سے مقامی آبادی اور پورے خطے کے معیارِ زندگی اور معاشی مواقع بہتر ہوں گے ۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے گرانٹ معاونت پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مدد ماحول دوست حل اختیار کرتے ہوئے خطے کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں