راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے 2ارکان گرفتار
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آبادپولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان گرفتارکرکے لا کھو ں روپے ما لیت کے چھیننے گئے مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرلیا۔ راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے ۔۔۔
اس سلسلے میں تھانہ سبزی منڈی پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چھیننے گئے مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا۔