حضور نبی اکرمؐ کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کیلئے کامل نمونہ، طاہرالقادری
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تحریک منہاج القرآن کے بانی سرپرست ڈاکٹر طاہر القادری نے حضور نبی اکرمؐ کے ۔۔۔
اخلاقِ کریمانہ کے موضوع پر منعقدہ اخلاقی و روحانی تربیتی مجالس کی تیسری نشست سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرمؐ کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کیلئے کامل نمونہ اور اخلاقی رہنمائی کا جامع سرچشمہ ہے۔ رزق اور عمر میں برکت کیلئے صلہ رحمی کریں۔ آپؐ اللہ اور دین اسلام کے بدترین دشمنوں سے بھی صلہ رحمی کرتے۔ حسد، تکبر اور ریاکاری اعمال کو برباد کرنے والے اعمال ہیں، حضور نبی اکرمؐ کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کیلئے کامل نمونہ اور اخلاقی رہنمائی کا جامع سرچشمہ ہے۔