یوم القدس جلوس، سکیورٹی کیلئے 12500اہلکار تعینات

یوم القدس جلوس، سکیورٹی کیلئے 12500اہلکار تعینات

فیصل مسجد سمیت تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) جڑواں شہروں میں یوم القدس کے موقع پر سکیورٹی کیلئے 12ہزار 500سے زائد اہلکاروں نے ڈیوٹی دی۔ انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے نماز جمعہ کے اجتماعات اور یوم القدس کے جلوسوں کے سلسلے میں شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں فیصل مسجد سمیت شہر بھر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کے 3500سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ جمعۃ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جامع اور موثر سکیورٹی انتظامات کئے اور پولیس کے 9 ہزار سے زائد افسران اور جوان مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں