یوم القدس:چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد کا دورہ، جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے ہمراہ یوم القدس کے موقع پر اسلام آباد شہر کے مختلف سکیورٹی چیک پوائنٹس کا دورہ کیا۔۔
اور جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا فیصل مسجد سمیت تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر خصوصی ناکہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں، شہریوں کی جان و املاک کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔