عوامی فلاح و بہبود اپنی اولین ذمہ داری ،فیصل راٹھور
وزیراعظم سے مختلف اضلاع سے آئے وفود کی ملاقات،عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش
مظفر آباد (اے پی پی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے چیئرمینز زکو کونسل کے وفد اورپیپلز پارٹی کے قائدین و ورکرز نے ملاقات کی۔عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے اور زکوت کے نظام کو مضبوط، موثر اور فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقات کو سہارا فراہم کیا ہے ۔