اٹک ،90لٹر شراب 4عدد پسٹل 30بور برآمد
اٹک (اے پی پی) اٹک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ و شراب برآمد کر لیا۔۔۔۔
تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آمین ولد محمد مسکین سکنہ محلہ دندی قطبال تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 90 لٹر شراب برآمد ہوئی ۔مزید برآں پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 4 عدد پسٹل 30 بور، ایک عدد رپیٹر 12 بور اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا ۔