راولپنڈی، دو نوجوانوں کی پراسرار ہلاکت عدالت کا فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم
راولپنڈی (خبر نگار)تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں دو نوجوانوں کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں پولیس کی جانب سے۔۔۔
مقدمہ درج نہ کیے جانے پر متاثرہ والدین عدالت پہنچ گئے ، جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 11 نومبر کو دو نوجوانوں، مصتعب جہانگیر اور حارث، کو ایک دوست کے گھر مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ہونے والی فارنزک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دونوں نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء کھلائی گئی تھیں، جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔