پنجاب:امتحانی مراکز پر جدید نگرانی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب:امتحانی مراکز پر جدید نگرانی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

میٹرک امتحانات کے دوران بائیومیٹرک حاضری کا نظام نافذ کیا جائے گا

لاہور(خبر نگار،این این آئی)میٹرک امتحانات 2026  کے دوران پنجاب میں امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے حساس امتحانی مراکز پر جدید نگرانی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق نقل کی روک تھام اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے با ئیومیٹرک حاضری اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے ۔ پنجاب بھر کے حساس امتحانی مراکز میں میٹرک امتحانات کے دوران بائیومیٹرک حاضری کا نظام نافذ کیا جائے گا جبکہ امتحانی عمل کی مسلسل نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینزکے تحت قائم تمام حساس امتحانی مراکز میں نگرانی کا نظام مزید سخت کیا جا رہا ہے ۔حکومت پنجاب کے مطابق میٹرک امتحان 2026 میں نقل کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں