پاکستان میں 69 فیصد مرد ، 70 فیصد خواتین تنہا باہر جانے سے خوفزدہ
عالمی سطح پرصنفی مساوات کے تاثر میں بہتری ، عدم تحفظ کا احساس موجود ، گیلپ سروے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں مرداور خواتین نے رات کے وقت تنہا باہر جاتے ہوئے خوف کا اظہار کیا ۔گیلپ کی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اور یورپ سمیت 44 ممالک کی 45 فیصد خواتین نے رات میں تنہا باہر نکلنے میں خوف کا اظہار کیا ہے جبکہ جنسی ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنے کی شکایت میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پرصنفی مساوات کے تاثر میں بہتری تو آئی مگر خواتین میں عدم تحفظ کا احساس مردوں کے مقابلے میں دگنا ہوا ہے ، پاکستان میں 69 فیصد مرد اور 70فیصد خواتین نے رات تنہا باہر جاتے ہوئے خوف کا اظہار کیا ۔