دولتالہ ،گیس لیکیج سے دھماکہ ،خاتون جاں بحق ،4افرد جھلس کر زخمی
دھماکے سے چار مکان مکمل تباہ ،زخمیوں کو برن سنٹر کھاریاں منتقل کر دیا گیا
دولتالہ(نمائندہ دنیا )دولتالہ کے نواحی علاقے موہڑا ٹھاکرا میں گیس لیکج سے دھماکہ، خاتون جاں بحق تین بچوں سمیت چار افر اد جھلس کر زخمی، دھماکے سے چار مکان مکمل تباہ زخمیوں کو ریسیکو 1122 کے ذریعے برن سنٹر کھاریاں منتقل کردیا گیا ۔ محمد فیصل جو روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے کی بیوی نے گزشتہ روز سحری کے وقت کمرے کی لائٹ آن کی تو ایک دم زوردار دھماکہ ہو گیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کمرے کی چھت اور دیواریں زمین بوس ہوگئیں ۔