اسلام آباد ، 7اشتہاریوں سمیت10جرائم پیشہ عناصر گرفتار
شمس کا لو نی، کھنہ اور سہالہ میں کارروائیاں ،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 7مجرمان اشتہاریوں سمیت10جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اس سلسلے میں تھا نہ شمس کا لو نی، تھا نہ کھنہ اور تھا نہ سہالہ پولیس ٹیموں نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 66بو تلیں شراب برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔