کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں معاشی بااختیاری کا منصوبہ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان  میں معاشی بااختیاری کا منصوبہ

اسلام آباد (این این آئی) کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے کمزور گھرانوں کی معاشی بااختیاری 26-2025 ’’منصوبہ کے آخری (مرحلہ سوم) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔

 اس منصوبے کا مقصد مستحق خاندانوں کے روزگار کو مضبوط بنانا اور ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانا تھا۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے اعلامیہ کے مطابق منصوبہ کے تحت کل 500مستحق گھرانوں میں 500گائیں بمع دو بوریاں سائیلج تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں