فیصل مسجد اسلام آباد میں قومی محفلِ شبینہ قیام اللیل جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل مسجد اسلام آباد میں دعوۃ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور وفاقی وزارتِ مذہبی امور پاکستان کے اشتراک سے قومی محفلِ شبینہ قیام اللیل رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جاری ہے۔
قیام اللیل کی افتتاحی تقریب میں مختلف مذہبی، علمی اور سماجی شخصیات کے علاوہ 500معتکفین نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی نے فیصل مسجد کے معتکفین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک دراصل قرآن سے تعلق مضبوط کرنے کا مہینہ ہے۔