ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے ڈیوٹی میں اضافہ، لیڈیز سٹاف بھی تعینات
راولپنڈی(این این آئی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران فرائض کی بہترین ڈیوٹی پر تمام افسران و جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے۔۔۔
ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک ڈیوٹی میں اضافہ کردیا اور لیڈیز سٹاف بھی تعینات کیا۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتے رش کے باوجود بھی میرے تمام جوان ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور رش کے اختتام تک سڑکوں پر موجود ہیں تا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے تاہم ٹریفک ڈیوٹی کے ساتھ شہریوں کے تعاون بھی درکار ہے تا کہ ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔