ستھرا پنجاب پروگرام، اینٹی لٹرنگ آگاہی مہم جاری
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری اینٹی لٹرنگ آگاہی مہم گزشتہ ہفتے میں بڑے پیمانے پر جاری رہی۔
مہم کے تحت مساجد میں نمازیوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے اعلانات کیے گئے اور علما نے خطاب میں شہریوں کو کچرا نہ پھینکنے اور صفائی کے فروغ کے اہم پیغامات دیئے۔ مہم کے دوران میگا فون کے ذریعے اور گاڑیوں پر نصب سپیکرز سے بھی شہریوں کو اینٹی لٹرنگ پیغامات پہنچائے گئے۔