علی نہر کنہار کا اردو ترجمہ دریائے کنہار کے آس پاس کے عنوان سے شائع
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالمجید بغدادی نے معروف عربی سفرنامے علی نہر کنہار کا اردو ترجمہ دریائے کنہار کے آس پاس کے عنوان سے شائع کر دیا ہے۔
یہ سفرنامہ سلطنتِ عمان کی معروف ادیبہ اور جامعہ نزوی میں عربی ادب کی پروفیسر ڈاکٹر مریم البادی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے شمالی علاقوں خصوصاً وادیٔ کاغان، ناران اور دریائے کنہار کے اطراف کے قدرتی مناظر اور مقامی ثقافت کو دلکش انداز میں بیان کیا ہے۔