ناموسِ رسالتؐ کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی تقاضا، مقررین

ناموسِ رسالتؐ کا تحفظ مسلمانوں  کے ایمان کا بنیادی تقاضا، مقررین

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تحفظ ناموسِ رسالتؐ اور عقیدہ ختمِ نبوتؐ کے موضوع پر قومی سیمینار میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلاء اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 سیمینار میں مقررین نے ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کو مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی تقاضا قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے مؤثر قانون سازی اور عملی اقدامات پر زور دیا۔ تقریب سے اعجاز الحق علی محمد خان، مولانا عبدالرحمن، ارسلان کیانی، قاضی عادل ایڈووکیٹ، ظفر کھوکھر اور عبداللہ گل نے خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں