عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں مارکیٹنگ میں شہریوں کا رش بڑھ گیا

عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں  مارکیٹنگ میں شہریوں کا رش بڑھ گیا

اسلام آباد (این این آئی)عیدالفطر کے قریب آتے ہی ملک بھر میں سڑکوں کے کنارے لگے بازاروں، برانڈڈ آؤٹ لیٹس اور بیوٹی سیلونز میں صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔

 کاروباری اداروں کی جانب سے عید کے خصوصی پیکجز اور رعایتیں متعارف کرائی جا رہی ہیں جس سے خریداری کا ایک جاندار ماحول پیدا ہوا ہے جو روایتی طور پر ملک بھر میں خریداروں کو راغب کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ مختلف میڈیا نیوز چینلز کی رپورٹس کے مطابق کاروباری اداروں نے مردوں اور خواتین کے سیلونز میں پرکشش عید ڈیلز اور خصوصی رعایتیں متعارف کرائی ہیں جس کے نتیجے میں صارفین کا خاصا رش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں