گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر انتظامات

 گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر انتظامات

کمانڈوز اور تھانوں کی موبائلز پر مشتمل خصوصی ٹیموں کا متعلقہ علاقوں میں گشت

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس نے موثر انتظامات کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران مختلف گرجا گھروں کا دورہ کر کے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی امور پر بریفنگ بھی دے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اور تھانوں کی موبائلز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہیں جبکہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جڑواں شہروں میں خصوصی پکٹس اور اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ گرجا گھروں میں عبادت کیلئے آنے والے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں