ایران اور لبنان میں حملے ،24 طبی کارکنان جاں بحق ہوئے ،پیما
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے ایران اور لبنان میں صحت کے نظام اور ہیلتھ ورکرز پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 28 فروری سے اب تک صحت کے مراکز پر 43 حملے ہو چکے ہیں جن کے نتیجے میں 24 طبی کارکنان جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان حملوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد بنیادی طبی سہولیات تک رسائی سے محروم ہو رہے ہیں۔ مرکزی صدر پیما پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے افراد اور ادارے بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت مکمل تحفظ کے حق دار ہیں۔