بہارہ کہو ،جعلی فیکٹری پر چھاپہ ،ہزاروں لٹر جوس تلف
فیکٹری سے متعلقہ سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا،مالک کیخلاف مقدمہ درج
بہارہ کہو (نمائندہ دنیا ) بہارہ کہو پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ ملزمان غیر معیاری اور مضر صحت اجزاء سے جعلی جوس تیار کر کے بہارہ کہو اور گردونواح کے علاقوں میں فروخت کر رہے تھے ۔ ہزاروں لٹر جعلی جوس موقع پر ہی تلف کر دیا، فیکٹری سے متعلقہ سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ایس ایچ او بہارہ کہو نے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔