حسن ابدال ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق

حسن ابدال ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق

(ش )بی بی بیٹے کے ہمراہ جارہی تھیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ،بیٹا موقع پر چل بسا

حسن ابدال (نمائندہ دنیا) محلہ صابر آباد میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق(ش )بی بی موٹر سائیکل پر اپنے بیٹے عمران کے ہمراہ جا رہی تھیں کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ مسماۃ (ش) بی بی کو تین گولیاں لگیں جن میں دو گولیاں ان کی بائیں ٹانگ پر جبکہ ایک گولی کمر پر لگی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں