یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کیلئے معاوضہ پیکیج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع
اسلام آباد (اے پی پی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے سیورینس معاوضہ پیکیج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
جاری بیان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے 4459 ملازمین کو سیورینس معاوضہ پیکیج ادائیگی کے لیے اے جی پی آر پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ۔ملازمین کے اکاؤنٹس میں سیورینس معاوضہ پیکیج کی 40 فیصد کی پہلی قسط کی رقم کریڈٹ ہو جائے گی ۔