عید الائونس نہ ملنے پر سی ڈی اے ملازمین کا آج احتجاج کا اعلان

 عید الائونس نہ ملنے پر سی ڈی اے  ملازمین کا آج احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے مزدور یونین نے معاہدے کے تحت عید الاؤنس نہ ملنے پر چیئرمین آفس سی ڈی اے کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

 یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی سی ڈی اے بورڈ کے فیصلے اور باہمی معاہدے کے مطابق عید الاؤنس کی منظوری دی گئی تھی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اس پر عمل درآمد روک دیا گیا جس کے باعث سی ڈی اے ملازمین میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے آج صبح 10 بجے چیئرمین آفس سی ڈی اے کے سامنے احتجاج کی کال دی ہے جس میں مزدوریونین کے مرکزی عہدیداران، سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان، ممبران اور بڑی تعداد میں سی ڈی اے ملازمین شرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں