مری ،عید پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف آپریشن شروع

مری ،عید پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف آپریشن شروع

ضلع بھر میں ٹریفک وارڈنز اور افسران پر مشتمل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ،سی ٹی او

مری (نمائندہ نمائندہ دنیا) سٹی ٹریفک پولیس مری نے چیف ٹریفک آفیسر مری عمران رزاق کی ہدایات پر عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے اور اوورلوڈنگ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں ضلع بھر میں ٹریفک وارڈنز اور افسران پر مشتمل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ،سی ٹی او نے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں کو 72 گھنٹے کے لیے تھانے میں بند کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں