کچی آبادیوں کے انخلاء کا عمل فوری روکا جائے ،جے سالک
بے دخلی بغیر قانونی عمل اور متبادل رہائش فراہم کئے بغیر نہ کی جائے ،پریس کانفرنس
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )سابق وفاقی وزیر اور ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر جے سالک نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کے انخلاء کا عمل فوری روکا جائے ، کوئی بھی اندام یا بے دخلی بغیر قانونی عمل اور متبادل رہائش فراہم کئے بغیر نہ کی جائے ،متاثرہ کمیونٹی سے واضح رابط کیا جائے اورکم آمدنی والے شہریوں کے لیے متبادل رہائش فراہم کی جائے ،ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں نمائندے شامل ہوں کیونکہ وہاں کے مکینوں کی بیدخلی کے اعلان نے ہزاروں مکینوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے ،ریاست کیساتھ کھڑے ہیں۔
ریاست ہمیں بے یادومددگار نہ چھوڑے ، رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایگزیکٹڈائریکٹر یونائیٹڈ کونسل آف چرچزپاسٹر سیمسن سہیل نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں واقع کچی آبادیوں کے انخلا اور مکینوں کے جبری بیدخلی کے حالیہ اعلان اور نوٹس نے ہزاروں مکینوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انخلاء کے عمل کو فوری طور پر معطل کیا جائے ، قانونی، شفاف اور انسانی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں۔