ایچ ای سی ،نیشنل سکل کمپیٹینسی ٹیسٹ کیلئے انٹری تاریخ 20مارچ مقرر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایچ ای سی نے کمپیوٹنگ پروگرامز کے 7ویں اور 8ویں سمسٹر میں داخل طلباء سے کہا ہے کہ وہ 20 مارچ کی آخری تاریخ سے پہلے اپنی یونیورسٹی کے فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔۔۔
اور نیشنل سکل کمپیٹینسی ٹیسٹ کے لیے اپنا اندراج کروائیں۔ بغیر فیس اور کمپیوٹر پر مبنی نیشنل اسکل کمپیٹینسی ٹیسٹ، جو اپریل کے اوائل میں پاکستان بھر میں بیک وقت منعقد کیا جائے گا، آئی ٹی طلباء کو قومی آئی ٹی ٹیلنٹ پول کا حصہ بننے اور آئی ٹی انڈسٹری میں روزگار کے مواقع تک رسائی کا ایک ذریعہ بنے گا۔ طلباء کو ایچ ای سی ، سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی طرف سے مشترکہ سرٹیفکیٹ ملے گا۔