آزاد کشمیر ،قراء و قاریات کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافے کی منظوری

آزاد کشمیر ،قراء و قاریات کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافے کی منظوری

وزیر اعظم فیصل راٹھور کی زیر صدارت تجویدالقرآن ٹرسٹ کا اجلاس ،جلد عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی صدارت میں تجوید القرآن ٹرسٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات رفیق نیئر کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے وزیراعظم نے قراء و قاریات کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافے کی منظوری دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم و تلاوت کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قراء و قاریات کے اعزازیے میں اضافے کے فیصلے پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ٹرسٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں