آئی جی کا مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آئی جی کا مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ترجیح ،کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس علی ناصررضوی نے وفاقی دارالحکومت میں نمازِ تراویح اور نماز فجر کے اوقات میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مساجد سمیت دیگر اہم مقامات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کی ڈیوٹی اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ آئی جی نے کہا کہ ماہِ رمضان کے دوران نمازِ تراویح کے اجتماعات کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اور جامع سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔بعد ازاں آئی جی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں \"اوپن ڈور پالیسی کے تحت\"کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں