عید الفطر ، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،ڈی سی مری
تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں، ہیلپ ڈیسک اور فیسلیٹیشن مراکز فعال رکھے جائیں
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اہم اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا جس میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران شہریوں اور سیاحوں کے لیے سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان نے عیدالفطر کور پلان، ریسکیو و طبی سہولیات، بجلی و گیس کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور سیاحوں کی رہنمائی کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں، ہیلپ ڈیسک اور فیسلیٹیشن مراکز فعال رکھے جائیں جبکہ سیاحتی مقامات پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت مشترکہ حکمت عملی کے تحت فوری کارروائی کریں ۔