ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،کمشنر راولپنڈی

  ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،کمشنر راولپنڈی

عید پر تعمیراتی مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکواڈز تعینات کرنیکی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت آر ڈی اے آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک مینجمنٹ اور انسداد تجاوزات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے ہدایت کی کہ عید کے قریب شہریوں اور مہمانوں کی آمد و رفت میں اضافے کے پیش نظر تعمیراتی مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے خصوصی سکواڈز تعینات کیے جائیں۔

تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق باقاعدگی سے اپ ڈیٹس شیئر کی جائیں اور کام کی رفتار اور معیار کی نگرانی کے لیے جاری کام کی ویڈیو فوٹیج بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جائے تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ کمشنر نے مریڑ حسن کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں