چکوال، عید کے روز 38سالہ شخص کو قتل کرنیوالا ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک
چکوال(این این آئی)چکوال کے تھانہ ڈوہمن کے گاؤں ڈھوک قائم دین میں عید کے روز 38 سالہ مدثر حسین کو قتل کرنے والا ملک محمد احسن جہلم کے علاقے میں سی سی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔
مدثر حسین کے ماموں محمد یونس کے ساتھ زمین کے تنازعہ پر عید کے روز قبرستان میں مدثر حسین کو پستول سے گولی مار کر قتل کرنے کے بعد ملزم ملک محمد احسن فرار ہو گیا۔ ملزم ملک محمد احسن کی پیٹھ پیچھے مدثر حسین پر پستول سے گولی چلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔