حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی، بیرسٹر دانیال
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔۔۔
اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے قادر بخش راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سربراہ سرپرست اعلیٰ محمد شفیق اور چیئرمین راجہ محمد پرویز سے ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے اپنے علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔