پولیو مہم ،کوئی بچہ قطروں سے محروم نہ رہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبدالرحمن خان نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں حساس یونین کونسل فوجی کالونی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حافظ جواد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور گھر گھر جا کر بچوں کو پلائے جانے والے پولیو کے قطروں کی تصدیق کی۔ والدین سے بھی بات چیت کی اور انہیں پولیو ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پولیو ورکرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور ہر گھر تک رسائی یقینی بنائی جائے ۔