ہر سال سرکاری سطح پر 14اپریل کوپوٹھوہار کلچر ڈے منایا جائیگا پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شازیہ رضوان نے کہا ہے کہ پوٹھوہار کلچر ڈے آئندہ ہر سال سرکاری سطح پر 14 اپریل کو منایا جائے گا۔
پوٹھوہاری ایک خوبصورت زبان ہے، خطہ پوٹھوہار کی ثقافت اور تہذیب وتمدن صدیوں پرانی تاریخ کی حامل ہے، حکومت تمام علاقائی زبانوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہاری ادبی بیٹھک راولپنڈی کے زیر اہتمام اورپنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے پوٹھوہار کلچر ڈے کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔