ترکیہ اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں، وزیر مواصلات

ترکیہ اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں، وزیر مواصلات

وفاقی وزیر کی ترکیہ کے سفارتخانے آمد، اظہارِ تعزیت،حمایت پر شکر گزار ہیں،سفیر

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ترکیہ کے صوبوں شانلی عرفہ اور کہرامان ماراش میں اسکول فائرنگ کے افسوسناک واقعات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا، جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیر اوغلو سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو انتہائی سفاکانہ اور وحشیانہ فعل قرار دیا جو انسانیت کے خلاف ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشرے میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کیلئے ایک مضبوط اور مستحکم خاندانی نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ترکیہ اور پاکستان ’یک جان دو قالب‘ کی طرح ہیں۔ سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیراوغلو نے وفاقی وزیر کی آمد اور پاکستانی عوام کی جانب سے دکھائی گئی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں