ایس ڈی پی آئی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مابین معاہدہ
اسلام آباد(نامہ نگار)پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی ( ایس ڈی پی آئی ) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے آفات کے خطرات میں کمی، موسمیاتی آفات کی پیشگوئی اور قبل از وقت اقدامات کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، تربیت اور۔۔
پالیسی معاونت کو فروغ دینے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی منصوبے ، پالیسی بریفز کی تیاری، تربیتی مواد کی اشاعت، ورکشاپس، کانفرنسز اور سمیولیشن مشقوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ استعداد کار بڑھانے کے پروگرام اور پیشہ ورانہ تبادلوں پر بھی کام کریں گے ۔