ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن کا اردل روم ،مسائل سنے

ایس ایس پی وی وی آئی پی  پروٹیکشن کا اردل روم ،مسائل سنے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن کیپٹن (ر) ذیشان حیدرنے افسران و جوانوں کو درپیش محکمانہ اور۔۔

ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا ،پولیس افسران و جوانوں نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل سامنے رکھے ۔ انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔جبکہ پولیس افسران و جوانوں کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں