قتل کے مقدمات میں مطلوب2اشتہاری گرفتار

 قتل کے مقدمات میں  مطلوب2اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار ) راولپنڈی پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری گرفتارکرلیے ۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری کو گرفتار کرلیا جس نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا ۔ ادھر تھانہ بنی پولیس نے بھی قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار سے ایک شہری کو قتل جبکہ خنجر کے وار سے دوسرے کو زخمی کردیا تھا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں