ون ویلنگ، خطرناک ڈرائیونگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
راولپنڈی (خبرنگار) سٹی ٹریفک پولیس نے عیدالاضحی پر ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے مطابق ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے گی اور موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ نوجوانوں کی حفاظت اور ٹریفک کے بہا ؤکو برقرار رکھنے کیلئے ایئرپورٹ روڈ، پشاور روڈ، جہلم روڈ، ایوب پارک اور دیگر اہم شاہراہوں پر خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔