اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ،تین سال میں 1200فوڈ یونٹس سیل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق 47ہزار 252انسپکشنز کی گئیں۔۔۔
1200 سے زائد فوڈ یونٹس سیل جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر 2700 سے زائد دکانوں کو جرمانے کیے گئے ۔حکام کے مطابق اس عرصے کے دوران 10 ہزار سے زائد کاروباری لائسنس بھی جاری کئے گئے ۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا اجلاس ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پرگوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر فوڈ سیفٹی معیارات کی نگرانی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔